• news

شہباز شریف کہتے ہیں جانتا نہیں بتائیں حمزہ کا لیٹر جھوٹا تھا: عابد باکسر

لاہور (سٹاف رپورٹر) سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا تھا شہباز شریف کے ساتھ پھرتا تھا، میاں صاحب جھوٹ بول رہے ہیں، ان کی جان ایسے نہیں چھوٹے گی۔ جے آئی ٹی بنے گی، عابد باکسر کا کہنا تھا کہ میرا خاندان دربدر تھا اور شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں جانتا نہیں، چیلنج کرتا ہوں میاں صاحب جھوٹا ثابت کر دیں معافی مانگ لوں گا، میاں صاحب بتائیں حمزہ شہباز کا لیٹر جھوٹا تھا، میں کبھی گلبرگ میں ایس ایچ او نہیں رہا، میں نے بارہا کہا کہ میری تفتیش بدل دیں مگر کہا گیا کہ شہباز شریف بہت غصے میں ہیں، میں شہباز شریف کا چیلنج قبول کرتا ہوں اگر جھوٹا ہوا تو معافی مانگ کر بچوں کے ساتھ ملک سے باہر چلا جائوں گا، پولیس مقابلوں کے حوالے سے عابد باکسر کا کہنا تھا کہ سب مقابلے دوپہر کے ہیں اور میں تب انسپکٹر تھا، عاطف چوہدری کو میں نے مقابلے میں نہیں مارا، بچہ گارڈن کے کیس میں میرٹ پر بری ہوا، میں جب پاکستان سے گیا مجھ پر چار مقدمات تھے، آصف اشرف ٹائون شپ میں قتل ہوا مجھے اس کے کیس میں بھی نامزد کیا گیا، دو سال بعد مجھے اس میں مجبوراً بے گناہ لکھ دیا گیا۔ پولیس افسران نے اس خاتون کو 13 سال بعد امریکہ سے پاکستان بلوایا جس نے اپنے شوہر کو قتل کیا، عورت نے پاکستان آکر بیان دیا کہ مجھے اب پتا چلا کہ میرے خاوند کو عابد باکسر نے قتل کیا، میرا بھائی تمام کیسز سے بری ہو کر آیا، کئی سالوں سے اس عورت کی شکل بھی نہیں دیکھی، اگر شریف برادران دوبارہ حکومت میں آئے تو جس خدا نے 1999 میں بچایا اب بھی وہی بچائے گا، کیا زینب اور نقیب اللہ نے جے آئی ٹی کی درخواست دی تھی ان کا بھی سوموٹو ہوا تھا میرا بھی ہونا چاہئے۔ 2 کروڑ 35 لاکھ کی گاڑیوں، زیور اور دیگر سامان واپس حاصل کرنے کے لئے ہم نیب میں جا رہے ہیں، میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں بس تھوڑا سا وقت دے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن