قصور: عدلیہ مخالف ریلی، لیگی رہنمائوں پر دہشت گردی دفعات کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) عدلیہ مخالف ریلی کیس کے فیصلہ آنے کے بعد لیگی رہنمائوں پر دہشتگردی دیگر دفعات کے مقدمہ کے فیصلہ کی سماعت آج ہو گی، عدلیہ مخالف ریلی کا فیصلہ آ چکا ہے جس میں سابقہ ایم این اے وسیم اخترشیخ ، احمد لطیف وائس چیئرمین، ناصر خاں، جمیل خاں کو ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سابق ایم این اے کو پانچ سالہ نااہلی کا بھی سامنا کرناپڑا، سابق ایم پی اے نعیم صفدر انصاری اور ایاز احمد خاں کو بری کردیا گیا تھا، توہین عدالت کے فیصلہ کے بعد تین رکنی بنچ ٹوٹنے سے دہشتگردی کے مقدمے کی سماعت نہ ہوسکی دوبارہ دو رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس محمد سرفراز ڈوگرپر تشکیل دے دیا گیا۔ سابقہ ایم این اے سمیت تین ملزمان پہلے ہی توہین عدالت کے فیصلہ کی وجہ سے جیل میں ہیں، آج ہونے والی سماعت پرسابق ایم پی اے نعیم صفدر انصاری اور ایاز احمد خاں دہشتگردی کے مقدمہ میں دوبارہ پیش ہوں گے۔