• news

آصف زرداری نے 14لوگوں کو قتل کروایا ہے، ذوالفقار مرزا کا الزام

بدین(آئی این پی) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے 14 لوگوں کو قتل کروایا، سندھ کو کوئی بھی تقسیم نہیں کر سکتا، جب الطاف حسین نے سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کی تو سب سے پہلے آواز میں نے ہی اٹھائی تھی، آصف زرداری اور میری دشمنی الطاف حسین کے خلاف ہونے کے بعد شروع ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری دشمنی میں اتنا آگے بڑھ گئے کہ کراچی کی عدالت میں میرے سیکیورٹی گارڈز پر تشدد کروایا، میری سیکیورٹی کو ہٹاکر میرے فارم ہاؤس پر چڑھائی کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے الطاف حسین کو گود میں بٹھایا ہوا تھا، الطاف حسین اور زرداری نے ملکر کراچی میں زمینوں پر قبضہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن