کاہنہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار2 پراپرٹی ڈیلر قتل
کاہنہ (نامہ نگار) کابینہ میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار میں سوار دو پراپرٹی ڈیلر جاںبحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹر پارک کا رہائشی 48 سالہ شفقت اور سبزہ زار کا رہائشی35 سالہ ارشاد کار میں سیروتفریح کے لئے جا رہے تھے کہ کاہنہ کے علاقہ میںدو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔