• news

انٹربنک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسہ بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں 131 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کے اضافے سے 128 روپے 50 پیسے ہو گئی تاہم یورو 44 پیسے مہنگا ہو کر 150 روپے 22 پیسے اور برطانوی پونڈ 1 روپے 21 پیسے مہنگا ہو کر 168 روپے 54 پیسے کا ہو گیاہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہو کر 131 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 150 روپے اور برطانوی پونڈ کی 3 روپے کے اضافے سے 171 روپے ہو گئی اوپن مارکیٹ مین جاپانی ین کی قیمت 2.6 فیصد اضافے سے ایک روپے 16 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن