• news

ملکی تاریخ میں پہلی بار خاتون جسٹس طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نامزد 31 اگست کو چارج سنبھالیں گی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون جسٹس طاہرہ صفدر کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کردیا ہے۔ جسٹس طاہرہ صفدر 31 اگست کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی کی ریٹائرمنٹ پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔ 5 اکتوبر 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہونے والی جسٹس طاہرہ صفدر معروف وکیل سید امتیاز حسین باقری کی صاحبزادی ہیں۔ جسٹس طاہرہ صفدر کو 1982ء میں بلوچستان کی پہلی خاتون سول جج ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن