• news

ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میں کرپشن، ظہیرالدین بابر بلیک لسٹ قرار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ظہیر الدین بابر کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے، تین ماہ میں ایسوسی ایشن کا نیا آئین بنانے کی ہدایت کر دی۔ اس سلسلہ میں نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ظہیر الدین بابر کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس پر انکوائری کے بعد پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کو پی سی بی کے ساتھ ملکر تین ماہ میں ایسوسی ایشن کا آئین بنانے کی ہدایت جاری کیں جبکہ نئے آئین کے بننے اور اس کی منظوری تک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ، انٹرنیشنل ٹور، ڈومیسٹک/ انٹرنیشنل میٹنگز فوری طور پر روک دی گئی ہیں۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ ظہیر الدین بابر کے خلاف موصول ہونے والی تمام درخواستوں میں قصور وار قرار پائے ہیں جس کی بنا پر انہیں بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے دوبارہ کسی طور بحال نہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن