• news

پولنگ کے روز ضعیف افراد، حاملہ خواتین، خواجہ سراؤں کی معاونت کریں : الیکشن کمشن کی عملے کو ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن نے پولنگ عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولنگ کے روز ضعیف، حاملہ خواتین اور خواجہ سرائوں کو مناسب رہنمائی اور معاونت فراہم کریں۔ 13 نکاتی ضابطہ اخلاق میں پولنگ عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پولنگ سٹیشن پر چوکس رہیں اور سیاسی جماعتوں، امیدواروں، میڈیا، انسپکٹرز یا سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے حق میں یا ان کے خلاف اپنے فرائض بغیر کسی تعصب کے سرانجام دیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر یا ریٹرننگ افسروں کے احکامات کی پاسداری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن