لدھیوالہ وڑائچ : جعلی پیر کی نشہ آور مشروب پلا کر لڑکی سے زیادتی، حاملہ ہوگئی
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) کالے جادو کا اثر ختم کرنے کیلئے محنت کش کے گھر آنیوالے جعلی پیر نے لڑکی کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کوٹ شیرا کے الیاس کی بیٹی کو سائے کی شکایت تھی جس کیلئے انہوں نے موڑ ایمن آباد کے شاہد نامی جعلی پیر سے رابطہ کیا جو انکے گھر (ع) کو دم کرنے کیلئے آتا رہا اور اسے نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ لڑکی نے حاملہ ہونے پر والدین کو بتا دیا۔ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے باپ کی درخواست پر لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے شا ہد نامی جعلی پیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔