• news

ملک دشمن کسی بھی طرح الیکشن کا التواء چاہتے ہیں: نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد(آئی این پی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں کسی بھی طرح الیکشن کا التوا چاہتے ہیں،دہشت گردی کی کارروائیوں کا مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے، ملک بھر میں 25جولائی کو عوام بلاخوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، نگران حکومت مکمل غیر جانبدار ہے، نگران حکومت کا اس بات سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں کہ کون سا امیدوار کامیاب قرار پاتا ہے یا کونسی سیاسی جماعت منتخب ہوتی ہے، ملک کی تقدیر اور ترقی عوام کے ہاتھ میں ہے، عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر اور بغیر کسی خوف کے اپنا ووٹ دے، پہلے پریذائیڈنگ آفیسر سے الیکشن کمیشن تک نتائج تاخیر سے پہنچتے تھے جس سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے تھے اب یہ طریقہ کار یکسر تبدیل کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس پر ریٹرننگ آفیسر سے براہ راست نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہوں گے ۔بعد ازاں وفاقی وزیر سید علی ظفر نے ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ، نیوز روم، ایف ایم 92دھنک ،علاقائی زبانوں کی ترجمے کے ڈیسک اور ویب ڈیسک کا بھی دورہ کیا ۔پارلیمنٹ نے قانون کے تحت الیکشن کمشن کو اختیار دیا کچھ ارکان پارلیمنٹ اعتراض کیوں کر رہے ہیں قومی ایشوز پر الزام تراشی کی ضرورت نہیں الیکشن 2018 ء کے لئے فوجی افسروں کو مجسٹریٹ کا اختیار پارلیمنٹ نے دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن