4افراد پر مشتمل خاندان کے سربراہ کا حلقے کے چاروں امیدواروں کو ایک ایک ووٹ دینے کا فیصلہ
رحیم یار خان(آئی این پی)ایک گھرانے کے چار ووٹ، سربراہ نے ایک ایک ووٹ دیکر چاروں امیدواروں کو راضی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محلہ اسلام نگر کے رہائشی اور مقامی فوٹوگرافر صدیق بلوچ کے چار ووٹ ووٹر لسٹ میں درج ہیں۔ ان سے ووٹ مانگنے کے لئے چار امیدواروں نے رابطہ کیا اور ووٹ کے حصول کے لئے گھر آئے جس پر صدیق بلوچ نے اپنے چار ووٹ رحیم یارخان کے چاروں امیدواروںکو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدیق بلوچ کی اہلیہ اپنا ووٹ پیپلزپارٹی کو دیں گی جبکہ دو بیٹے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کو دیں گے جبکہ صدیق بلوچ اپنا ووٹ تحریک اللہ اکبر کے امیدوار کو دیں گے۔