چیف جسٹس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد،سائلین کابینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرے
لاہور (آن لائن) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد کے موقع پر مختلف اقسام کے سائلین کی کثیر تعداد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنے اپنے مطالبات کی حمایت میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرے کئے چیف جسٹس آف پاکستان جیسے ہی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے تو انہوں نے پہلے سے موجود احتجاجی سائلین پر توجہ دی اور اپنی عدالت میں چلے گئے مظاہرے کرنے والوں میں پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ بابرہ شریف پنجاب یونیورسٹی سے نکالے گئے اساتذہ سمیت محکمہ اوقاف اور دیگر اداروں کے ملازمین بھی شامل تھے جو چیف جسٹس آف پاکستان سے متوقع ملاقات تک وہیں پر موجود رہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان کی لاہور رجسٹری سے روانگی کے بعد انصاف کے حصول کیلئے آنے والے سائلین منتشر ہوگئے۔