اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 15 سالہ فلسطینی شہید‘2گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی) فلسطینی علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوعمر فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا۔ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی مہاجرین کمیپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوعمر فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا ہے اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ مہاجرین کیمپ سے فوجیوں پر پتھرا ؤ اور فائر بم داغے گئے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی تھی۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے15 سالہ فلسطینی سینے پر گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا ہے جبکہ دوفلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔