• news

سعودی عرب:حلال کھانوں کا سب سے بڑا عالمی مرکز قائم

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی فوڈ اینڈڈرگ اتھارٹی نے دنیا بھر میں حلال کھانوں کا سب سے بڑا مرکز قائم کردیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق یہ اقدام مسلم اور عرب دنیا میں سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرے گا۔ چیئرمین ڈاکٹر ہشام بن سعد تصدیق کر دی ۔نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصوبے کا سعودی ویژن 2030ء سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ یہاں سرمایہ کاری کی پوزیشن بھی خاصی مضبوط ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایک عرصہ سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ اسلامی شریعت کے مطابق حلال مصنوعات کے معیار پر نظر رکھنے والا مرکز ہو۔ یہ ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کی امیدوں کا بھی مرکز ثابت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن