یمن میں دوسرے روز بھی ڈرون حملہ مزید4القاعدہ کارکن ہلاک
صنعا (سنہوا) یمن کے صوبے مارب میں امریکی ڈرون حملے جاری ہیں۔ دوسرے روز بھی القاعدہ کے ٹھکانے پر 6 میزائل داغے گئے۔ 4 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا الواد ڈسٹرکٹ کے زرعی فارم پر چھوٹے مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد موقع پر مارے گئے۔اور بعد میں ان کی پہچان القاعدہ کارکنوں کے طور پر کی گئی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔