جج کی طرف سے فوج عدلیہ کیخلاف بیان افسوسناک ہیں: لہراسب گوندل
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں سینئر قانون دان اور صدر لہراسب گوندل کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں جسٹس شوکت صدیقی کی طرف سے فوج اور عدلیہ کے وقار کے خلاف بیان بازی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہاکہ قومی اداروں کے خلاف بات کرنا جج کے منصب اور حلف کی توہین ہے، معزز ججز آئین اور اداروں کے وقار کے تحفظ کیلئے ہوتے ہیں۔، آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت تحفظات کے اظہار اور ازالے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا ادارہ موجود تھا، جس سے جسٹس شوکت صدیقی اچھی طرح آگاہ ہیں، معاملہ حساس اور نازک ہے ،سپریم جوڈیشل کونسل کو اس پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔