• news

’’مریم نواز کو بھی سزا ہوئی‘‘ این اے 127 میں الیکشن ملتوی کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کو سزا کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 127 کا الیکشن ملتوی کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ این اے 127 کے ووٹر عمران بٹ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن نے حنیف عباسی کو سزا کے بعد حلقہ این اے 60 سے الیکشن ملتوی کر دیئے۔ مریم نواز کو بھی سزا ہوئی مگر ان کے حلقہ این اے 127کا الیکشن ملتوی نہیں کیا گیا۔ آئین کے تحت تمام شہری برابر ہیں مگر الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے ساتھ امتیازی سلوک برتا۔

ای پیپر-دی نیشن