اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلئے ناقص انتظامات، قومی کمشن برائے انسانی حقوق کا نوٹس
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں کیلئے ناقص انتظامات پر قومی کمشن برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا۔ چیئرمین انسانی حقوق کمشن نے معاملہ 2 رکنی وفد کے ذمہ سونپ دیا۔ فضیلہ علیانی اور محمد شفیق پر مشتمل 2 رکنی وفد آئندہ ہفتے اڈیالہ جیل کا دورہ کریگا۔ وفد جیل میں قیدیوں کو نامناسب سہولیات سے متعلق امور کا جائزہ لے گا۔ چیئرمین کمشن نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تقاریر اور میڈیا رپورٹس پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔