• news

پریذائیڈنگ افسر جعلی ووٹ کاسٹ کرنے والے کو موقع پر 3 سال قید، جرمانہ کر سکے گا انتخابی سامان کی ترسیل میں مشکلات کا سامان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پریذائیڈنگ افسروں کو انتخابی سامان کی ترسیل کے لئے مشکلات کا سامنا رہا ،رکشہ والوں، مزدوروں نے ریٹ بڑھا دئیے ۔خواتین پریذائیڈنگ افسروں کو زیادہ پریشانی اٹھانا پڑی۔ سامان اٹھانے والوں نے منہ مانگے دام وصول کئے ۔ سامان بسوں تک لیجانے کے لئے مزدور فی چکر 150روپے وصول کرتے رہے ۔ علاوہ ازیں ملک بھر کے 85ہزار سے زائد پریذائیڈنگ افسر 24سے 26جولائی تک مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات کو انجوائے کرینگے۔ الیکشن کمشن نے دودن کیلیے پریذائیڈنگ افسران کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات تقوض کردیے، الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق پریذائیڈنگ افسر کسی دوسرے کی جگہ ووٹ کاسٹ کرنے والے شخص کو موقع پر 3سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں سنا سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور کے تمام حلقوں کے لئے 54ریٹرننگ آفیسرز ،88اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ز،60مانیٹرنگ افسران ڈیوٹی دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن