• news

اسلام آباد ملک کے پانچ بڑے شہروں میں سستا ترین ،کوئٹہ سب سے مہنگا شہر قرار

اسلام آباد (اے پی پی) ملک کے پانچ بڑے شہروں میں اسلام آباد سستا ترین شہر ہے جہاں پر جون 2018ء کے اختتام پر صارفین کے لئے قیمتوں کے افراط زر کی شرح (سی پی آئی) 4.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو ایک سال قبل 5 فیصد تھی ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق ملک کے پانچ بڑے شہروں میں کوئٹہ سب سے مہنگا شہر قرار دیا گیا ہے جہاں پر رہائشی اخراجات کی شرح دیگر شہروں کے مقابلہ میں زائد رہی ہے۔ رپورٹ کلے مطابق جون 2017ء میں کوئٹہ میں سی پی آئی 2.7 فیصد تھی جو جون 2018ء کے اختتام پر 9.3 فیصد تک بڑھ گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن