• news

نادرا نے 5روز میں ساڑھے 6لاکھ شہریوں کو ووٹر بنا دیا، دفاتر آج بھی دن 2بجے تک کھلے رہیں گے

لاہور(نیوز ڈیسک) نادرا نے کہا ہے کہ گزشتہ 5 روز میں ساڑھے 6 لاکھ شناختی کارڈز پرنٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد ووٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ترجمان نادرا نے بتایا کوریئر کمپنی نے 5 لاکھ 85 ہزار کارڈز سینٹرز پر پہنچا دئیے ہیں۔ 5 دن میں 3 لاکھ شہریوں کو ان کے شناختی کارڈز مل چکے ہیں اور تقریباً 3 لاکھ شناختی کارڈز نادرا سینٹرز میں موجود ہیں۔ کارڈ پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے کی بنیاد پر جاری رہا جبکہ نادرا دفاتر رات 9 بجے تک کارڈز فراہم کرنے کے لیے کھلے رہیں گے۔ نادرا دفاتر آج 25 جولائی کو دن 2 بجے تک بھی کھلے رہیں گے تاکہ شہری اپنا شناختی کارڈ حاصل کرکے ووٹ ڈال سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن