بلوچستان اسمبلی:8 حلقوں پر بھائی ایک دوسرے کے مد مقابل
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کی 51نشستوں پر8بھائی مد مقابل ہیں اور انکے حلقوں میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا جبکہ اس دفعہ کے الیکشن میں نواب ،سردار اور قبائلی شخصیات بھی حصہ لے رہے ہیں۔ آج ہونیوالے الیکشن میں بلوچستان کی حلقہ پی بی 38زہری برادران ایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سابق وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری ،صوبائی کی حلقہ پی بی زہری سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انکے مقابلے میں انکے بھائی بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے حلقہ پی بی 38زہری سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9کوہلو سے مری قبیلے کے سربراہ نواب جنگیز خان مری بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ انکے چھوٹے بھائی نوابزادہ گزین مری جو کافی عرصے سے طویل جلا وطنی کے بعد وطن آئے تھے۔