• news

ملک و قوم کی بہتری تحریک انصاف کی کامیابی میں ہے: رفیق راجپوت

سوہدرہ (نامہ نگار) تبدیلی کی ایسی فضا چلی کہ ہر طرف پی ٹی آئی ہی دکھائی دے رہی ہے۔ سوہدرہ میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر آنے والوں سے پی ٹی آئی کے ہاتھوں کو مضبوط کیا۔ اس وقت سوہدرہ میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری محمد احمد چٹھہ کی پوزیشن اچھی خاصی بہتر ہے۔ ملک وقوم کی بہتری کے لئے عمران خاں ہی وزیر اعظم ہونے چاہئیں۔ کیونکہ وہ ملک سے مخلص اور قوم کے ساتھ خیر خواہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حاجی محمد رفیق راجپوت، سید افتخار تسنیم شاہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن