• news

ووٹ امانت ہے اس کا درست استعمال ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گا: شاہد محمود انور

سوہدرہ (نامہ نگار) ووٹ ایک امانت ہے اور صحیح حقدار کو ملناچاہئے۔ ووٹ کا صحیح استعمال ملک وقوم کی تقدیر بدل دے گا۔ متحد ہ مجلس عمل کے امیدوار حلقہ پی پی 51محمد مشتاق بٹ انتہائی ایماندار اور خدا ترس انسان ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کی ہے۔ نیک اور صالح قیادت ہی ملک میں قرآن و سنت کے نظام لا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سینئر رہنما شاہد محمود انور اور جماعت اسلامی سوہدرہ کے صدر عمران منیر بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25جولائی عوام کی تقدیر اور نظام کی تبدیلی کا دن ہے کتاب تبدیلی کا نشان ہے۔ 25 جولائی کو کتاب کے امیدوار کو کامیاب کروا کر ملک میں شریعت محمد ی کے نظام کے نفاذ کی بنیاد رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن