طالبہ کا اعزاز
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر نائب ضلعی صدر میاں امتیازکی ہونہار صاحبزادی لائبہ امتیاز نے فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1064نمبر لیکر اپنے سکول کھڑڑیانوالہ میں اول جبکہ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے،لائبہ امتیاز نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔