• news

ووٹ کا درست ا ستعمال ہی عوام کی قسمت بدلے گا: صباحت بھٹی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 141سے آزاد امیدوار حاجی صباحت بھٹی نے کہا کہ میں برابری پر مبنی نظام کا خواہش مند ہوں جو دراصل پائیدار جمہوریت کا ضامن ہے ،آج 25جولائی کو حلقہ کے ووٹرز کی طرف سے مجھے پڑنے والا ہر ووٹ مجھ پر قرض ہوگا جسے فتح یاب ہو کر عوامی خدمت کی شکل میں چکائوں گا، عوام کی طرف سے اپنے کا ووٹ کا درست استعمال ان کی قسمت بدل دے گا،خرگوش کا انتخابی نشان حلقہ کے عوام کے ذہن نشین ہے اورپولنگ کا عمل مکمل ہونے پر ہر بیلٹ بکس سے خرگوش کے نشان پر مہر لگے ووٹ ہی نکلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن