• news

شرقپور :جماعت اسلامی کاتحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کی کی حمایت کا اعلان

شرقپور شریف (نامہ نگار ) سیاسی شخصیت چوہدری جاوید اسماعیل منڈ ا ملک صدیق کی خصوصی کاوشوںپرجماعت اسلامی این اے 120 پی پی137 پی پی 138 ۱پی پی 139 کے امیروں رانا اصغر علی ،چوہدری عبدالرزق ،ملک غلام مصطفے، سرفراز احمد ورک ، عبدالرزق ملک چوہدری محمد بوٹا ،چوہدری الف دین ،چوہدری مشتاق احمد چیمہ ،ملک ظفر محمود ،شیخ محمد خالد ظہیر احمد مغل ،شیخ ناصر رحمان و حسن خان ودیگر نے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 120 چوہدری علی اصغرمنڈا پی پی 139 رائوجہانزیب قوی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس مو قع پر چوہدری علی اصغرمنڈا ، رائوجہانزیب قوی خاں نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ کامیاب ہوکر حلقہ کی محرومیوں کو ختم کرکے دم لینگے اور عوامی طاقت سے اپنے حریفوں کامقابلہ کریں گے ووٹ قوم کی امانت ہے ایسے لوگوں کو دینا ہوگا جوکہ ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن