سازشوں کے با وجود عوام نوازشریف کیساتھ رہیں گے: اعظم گجر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو دیوار سے لگانے والوں کو آج شرمندگی ،مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہیںہوگا عوام آج کارکردگی کو ووٹ دینگے رانا افضال حسین اور رانا تنویر حسین نے اپنے اپنے حلقوںمیں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کو یقینی بنایا ہے آج کا دن مسلم لیگ (ن) کی فتح اور نصرت کا دن ہوگا سازشی ٹولے جومرضی کرلیں عوام کل بھی میاں نوازشریف کیساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے گائوں لامڑے میں این اے 119 میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان اور معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ۔