آج شیر ملک بھر میں دھاڑے گا: محمد یونس قادری
لاہور (خصوصی رپورٹر) جمعیت تحفظ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد یونس قادری نے کہا کہ 25جولائی کو ثابت ہو جائے گا کہ لاہور نوازشریف کا تھا اور آج بھی نوازشریف کا ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ این اے 124میں میاں حمزہ شہبازشریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میاں نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کرے گا۔ مسلم لیگ کے ہر دور میں ترقی ہوئی آج شیر ملک بھر میں دھاڑے گا۔