الیکشن پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے:ڈی پی او ننکانہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کہا کہ جنرل الیکشن2018ء کے سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ ضلع بھر میں 651پولنگ سٹیشن جن میں 220 اے کیٹگری ،119بی کیٹگری اور 312 سی کیٹگری کے ہیں ان پر 3ہزار 331پولیس جوان، ایلیٹ فورس، وائر لیس سٹاف ٹریفک سٹاف ، پی کیو آر ، سپیشل پولیس ، ہائی وے پولیس ، سول ڈیفنس ،محکمہ ہیلتھ ، محکمہ ایجو کیشن اور دیگر کلریکل سٹاف کے جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر 1ایس ایس پی، 5ڈی ایس پیز، 15انسپکٹرز، 65سب انسپکٹرز، 101اے ایس آئیز، 134ہیڈ کانسٹیبل، 966کانسٹیبل، 45لیڈی کانسٹیبل، 44رضاکاران اور 1245سپیشل پولیس جوانوں سمیت دیگر محکمہ جات کے سٹاف ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔