شیخوپورہ:پو لنگ کے دوران بارش ہو نے پر ا نتخابی عمل متا ثر ہونے کا خدشہ
شیخوپورہ(شیخ عظیم علی /سید علی معظم رضوی +نمائندہ خصوصی )انتخابات 2018فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ، امیدواروں نے مختلف مقامات پر قائم پولنگ اسٹیشنز سے واضح فاصلے پر انتخابی کیمپ لگا دیئے ہیں جنہیں پارٹی پرچموں امیدواروں کی فلیکسز اور رنگ برنگے پوسٹرز سے سجا دیا گیا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے سامنے آنے کے باعث انتخابی عمل متاثر ہونے اور ٹرن آئوٹ کم ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر امیدواروں نے ووٹرز کو گھروں سے لانے اور ووٹ کاسٹ کروانے کی خاطر حکمت عملی مزید مربوط کرلی ہے جبکہ پولنگ کے عمل کی مانیٹرنگ اور سکیورٹی اقدامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی اور پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے سنبھال کیا ہے، ضلع میں قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 9نشستوں پر آج مقابلہ ہوگا، بلا گھومے گا یا شیر دھاڑے گا یا کوئی آزاد امیدوار میدان مار لے گا اس بات کا فیصلہ آج شیخوپورہ کے ووٹرز کریں گے اکثریتی حلقوں میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے امیدوار مضبوط ہیں اور پیپلز پارٹی بھی دو حلقوں میں پرعزم دکھائی دے رہی ہے جبکہ بعض امیدوار جیپ کے نشان پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ، تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ ، ملی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جماعت ملی مسلم لیگ اورایم ایم اے نے بھی اپنی بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے لیکن انہیں عوام میں خاطر خواہ پذیرائی نہیں مل سکی، شیخوپورہ کے چار این اے کے حلقوں میں سب سے بڑا حلقہ این اے 122ہے جس میں کل ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 68ہزار 7سو 78ہے دوسری طرف ووٹوں کے لحاظ سے پنجاب اسمبلی کا سب سے ایم اور بڑا حلقہ پی پی 143شیخوپورہ 9ہے جس میں کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 46ہزار 5سو 20ہے، این اے 119شیخوپورہ ون میں کل ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 68ہزار 637ہے ، این اے 120میں کل ووٹرز کی تعداد 3لاکھ 77ہزار 3سو54ہے ، این اے 121میں کل ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 36ہزار 6سو 80ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 135میں کل ووٹرز کی تعداد 1لاکھ 85 ہزار 9سو86، پی پی 136میں 1لاکھ 90ہزار 935، پی پی 137ایک لاکھ 51ہزار 526، پی پی 138میں 1لاکھ 42ہزار 750، پی پی 139میں 1لاکھ 94ہزار 875، پی پی 140میں کل ووٹرز کی تعداد2لاکھ 981 ہے اور پی پی 142میں 1لاکھ 91ہزار 537ہے ، اسی طرح مجموعی طور پر ضلع میں کل ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 74ہزار سے بڑھ کر اب 17لاکھ 14ہزار 29ہے جو آج اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے، واضح رہے کہ شیخوپورہ کی کل آبادی 3460426ہے جس میں مردوں کی کل تعداد51.7فیصد اور خواتین کی کل تعداد 48.3فیصد ہیں۔