تحریک انصاف کی جدوجہد سے عوام باشعور ہوچکے :چودھری اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر چودھری محمداقبال گوپے را نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا دن ہے عوام گھروں سے نکل کر ’’بلے ‘‘ نشان پر ٹھپے لگائیں گے کیونکہ عمران خان ایک محب وطن ، عوام دوست ، سچا، کھرا اور پاکستانیت کی بات کرنیوالاسیاسی لیڈر ہے تحریک انصاف کے آغاز سے لیکر آج تک ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور عوامی خوشحالی کی بات کی ہے تحریک انصاف کی جدوجہد سے آج عوام سیاسی طور پر باشعور ہوچکے ہیں اور آج وہ کسی سرٹیفائیڈ چور کو نہیں بلکہ پاکستان میں تبدیلی اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے حقیقی اقدامات اٹھانے والوں کو ووٹ دینگے تحریک انصاف کے نامزد امیدواران چودھری سعید ورک ،علی اصغر منڈا، میاں خالد محمود، رائو جہانزیب قوی خان سمیت ضلع بھر سے تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری یاسراقبال گوپے را،چودھری عمر حیات گوپے را، جہانزیب حبیب منج ودیگربھی موجودتھے ۔