• news

شیخوپورہ نواز شریف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے: اشتیاق ڈوگر

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار پی پی 142ملک اشتیاق ڈوگر نے کہا کہ آج 25 جولائی کو پاکستان کے کونے کونے اور گلی کوچوں سے میاں محمد نواز شریف کے متوالے نکلیں گے اور اپنی ووٹ کی طاقت سے لیگی امیدواروں کو کامیاب کریں اور شیر پر مہر لگا کر ثابت کردیں کہ میاں محمد نواز شریف بے قصور ہیں انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوگی آج 25 جولائی کا سورج میاں محمد نواز شریف کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا‘ شیخوپورہ میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن