• news

عوام خدمت کی سیاست کیلئے جیپ کے نشان پر مہر لگائیں: طیاب راشد

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 140سے آزاد امیدوار چوہدری طیاب راشد سندھو نے کہا کہ حلقہ کے عوام خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے آج 25جولائی کو جیپ کے نشان پر مہر لگائیں ، میں کسی ذاتی مفاد کی خاطر نہیں عوامی خدمت کرنے کیلئے میدان انتخاب میں اترا ہوں، میں نے غریب عوام کے حقوق کی ہمیشہ رکھوالی کی ہے کیونکہ میں خود عوام میں سے ہوں اس لئے عام شہری کے مسائل بخوبی جانتا ہوں‘ کامیاب ہو کر پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کروں گا، تمام عوامی رہنما جنہوں نے ہمیشہ میری کال پر لبیک کہا وہ آج بھی پوری طرح میرے ساتھ کھڑے ہیں جس کا عملی مظاہرہ ہر فرد نے میری الیکشن مہم کے دوران دیکھااور ان تمام محب وطن رہنمائوں کو میرے ساتھ متحد پایا جو عوامی خدمت کی روشن مثال رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے پرزور اصرار پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو عوام نے اس فیصلے کی توثیق کی آج ہر پولنگ اسٹیشن سے صرف جیپ کے انتخابی نشان پر لگی مہر کے بیلٹ پیپرز نکلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن