تھل میں مزارعین کو سبز باغ دکھانے پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج
اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار) تھل میں ووٹ کیلئے مزارعین کو سبز باغ دکھائے کی کوشش میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں دو اہم امیدواروں کا بھی ذکر شامل ہے مذکورہ مقدمہ سرکاری الاٹیں کم ٹھیکہ پر دینے کا مسجد میں اعلان کرنے پردرج کیا گیا۔ مقدمہ الیکشن ضابطہ اخلاق اور ساؤنڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی کی دفعات پر درج کیا گیا ۔ تھانہ کوٹ شاکر میں درج ایف آئی آر میں امیدوار قومی اسمبلی مخدوم فیصل صالح حیات اور امیدوار صوبائی اسمبلی فیصل جبوآنہ کا بھی ذکر بھی شامل ہے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم افضال نے رانا تصور نامی شخص کی جانب سے مسجد میں اعلان کیا کہ الیکشن کے بعد مذکورہ امیدواروں کی طرف سے تھل کی پرچی 25ہزار میں ملے گی۔