• news

لاہور میں مسلم لیگ ن کو اکثریت حاصل....شیخوپورہ تحریک انصاف کی تین قومی ننکانہ میں 2 نشستیں قصور گوجرانوالہ میں پی ایم ایل این فاتح

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگاران) لاہور میں غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کے زیادہ تر حلقوں میں اکثریت حاصل ہے۔ یہی صورتحال صوبائی اسمبلی میں بھی ہے تاہم مسلم لیگ ن 2013ءکی طرح مکمل فتح سے محروم دکھائی دیتی ہے۔ لاہور کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر پی ٹی آئی جبکہ باقی نشستوں پر مسلم لیگ ن آگے ہے۔ این اے 126، 127، 130 سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ این اے 134، 124، 127 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار آگے جا رہے ہیں۔ این اے 130 سے پی ٹی آئی کے شفقت محمود کو مسلم لیگ ن کے خواجہ حسان پر برتری حاصل تھی۔ این اے 136 سے مسلم لیگ ن کے افضل کھوکھر 36445 ووٹ لیکر آگے پی ٹی آئی کے اسد کھوکھر 19226 ووٹ حاصل کر کے پیچھے تھے۔ این اے 126 سے پی ٹی آئی کے حماد اظہر کو مسلم لیگ ن کے مہر اشتیاق احمد انور پر سبقت تھی۔ این اے 124 سے عبدالعلیم خان سردار ایاز صادق سے معمولی برتری کے ساتھ آگے تھے جبکہ این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کو پی ٹی آئی کے محمد نعمان پر واضح برتری حاصل ہے۔ این اے 127 سے مسلم لیگ ن کے علی پرویز کو پی ٹی آئی کے جمشید اقبال پر برتری حاصل ہے۔ این اے 134 سے مسلم لیگ ن کے مبشر اقبال کو پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس پر برتری حاصل ہے۔ آخری اطلات تک لاہور کے صوبائی حلقوں میں سے 2 پر مسلم لیگ ن کو جبکہ 2 پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔ پی پی 144 پر مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خان کو پی ٹی آئی کے خالد محمود پر پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے غزالی بٹ کو پی ٹی آئی کے ملک آصف جاوید، پی پی پی 146 میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کو پی ٹی آئی کے زمان نصیب پی پی 148 میں مسلم لیگ ن کے شہباز احمد کو پی ٹی آئی کے آجاسم شریف، پی پی 149 میں پی ٹی آئی کے زبیر خان کو مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب احمد پر برتری حاصل ہے۔ پی پی 150 سے مسلم لیگ ن کے بلال یاسین کو پی ٹی آئی کے چودھری محمد اصغر پر برتری حاصل ہے۔ پی پی 151 پر پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال کو مسلم لیگ ن کے باقر حسین پر، پی پی 153 میں مسلم لیگ ن کے خواجہ عمران نذیر کو پی ٹی آئی کے خالد گھرکی پر برتری حاصل ہے۔ پی پی 147 سے مسلم لیگ ن کے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میدان مار لیا۔ انہوں نے 69 ہزار 31 ووٹ لے کر پی ٹی آئی کے محمد طارق کو ہرا دیا۔ محمد طارق نے 30 ہزار 596 ووٹ حاصل کئے۔ پی پی 155 میں مسلم لیگ ن کے غلام حبیب اعوان 15 ہزار 297 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جاوید انور اعوان 6788 ووٹوں کے ساتھ پیچھے تھے پی پی 169 میں مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 7708 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد یوسف 2140 ووٹوں کے ساتھ پیچھے رہے۔ پی پی 171 میں تحریک انصاف کے رانا جاوید عمر 6054 ووٹوں سے آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا محمد طارق 5 ہزار 476 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔ پی پی 161 میں تحریک انصاف کے ندیم عباس 6 ہزار 463 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے فیصل ایوب 5 ہزار 499 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔ پی پی 144 لاہور میں مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خان 25153 ووٹوں سے آگے تحریک انصاف کے چودھری خالد 19683 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔ این اے 119 شیخوپورہ سے تحریک انصاف کے راحت امان اللہ بھٹی 34145 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر، مسلم لیگ ن کے رانا افضال 27534 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور این اے 120 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار رانا تنویر حسین 25366 ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی اصغر منڈا 12889 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔ این اے 121 سے تحریک انصاف کے امیدوار چودھری سعید ورک 24356 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف 13821 ووٹ لے کر پیچھے ہیں اور این اے 122 سے پی ٹی آئی اے نامزد امیدوار رانا علی سلیمان 34145 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار عرفان ڈوگر 27534 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔ شیخوپورہ میںمسلم لیگ ن نے ایک تحریک انصاف نے 3 نشستیں حاصل کیں۔ صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 5، مسلم لیگ ن کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ قصور میں اےن اے137/138 اور پی پی 174/175کے رات گئے تک کے غےر حتمی اور غےرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لےگ ن کو واضح برتری حاصل ہوگئی۔ اےن اے 137 کے 362 پولنگ سٹےشنوں مےں سے 103کے غےر سرکاری رزلٹ کے مطابق مسلم لےگ ن کے مےاں سعد وسےم شےخ نے 38037 اور پی ٹی آئی کے سردار آصف احمد علی نے11700جبکہ پےپلز پارٹی کے چوہدری منظور احمد نے7635ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ این اے 138 کے 338 میں سے 107 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشید احمد خاں نے 46342 جبکہ پی ٹی آئی کے سردار راشد طفیل خاں 24529 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔ حلقہ پی پی 142 میں پی ٹی آئی کے خان شیر اکبر خان،پی پی 140 میں پی ٹی آئی کے میاں خالد محمود نے واضح اکثریت حاصل کی۔ حلقہ پی پی 143 میں پی ٹی آئی اور نواز لیگ کے محمود الحق شاہین کی کامیابی کے بارے میں متضاد اطلاعات موصول ہوئیں۔ پی پی 140 میں پی ٹی آئی کے میاں خالد محمود 90 پولنگ سٹیشنوں پر 19534 ووٹ لیکر آگے، مسلم لیگ (ن) کے یاسر اقبال گجر 11161ووٹ لیکر دوسرے اور آزا د امیدوار طیاب راشد سندھو 8 ہزار 560 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ پی پی 142 میں 60 پولنگ سٹیشنوں سے پی ٹی آئی کے خان شیر اکبر خان 14070 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک اشتیاق احمد ڈوگر 8220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ گوجرانوالہ سے ملنے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 83 کامونکی سے ذوالفقار بھنڈر 46 ہزار ووٹوں سے جیت رہے تھے۔ ان کے مقابل پی ٹی آئی اے امیدوار رانا نذیر تھے۔ این اے 81 میں خرم دستگیر خان 36 ہزار ووٹ حاصل کرکے پی ٹی آئی کے چودھری محمد صدیق مہر سے جیت رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے عثمان ابراہیم این اے 82، 50 پولنگ سٹیشنوں کے رزلٹ کے مطابق 15 ہزار کی لیڈ سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اشرف مغل سے آگے ہیں۔ این اے 80 مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک آخری اطلاعات تک پی ٹی آئی کے امیدوار میاں طارق سے 12 ہزار ووٹوں سے جیت رہے تھے۔ ننکانہ صاحب میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 117 اور 118 پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پی پی 131، 132، 133 اور 134 میں دونوں جماعتوں نے 2، 2 نشستوں پر سبقت لی۔
لاہور نتائج

ای پیپر-دی نیشن