• news

گگومنڈی، رحیم یارخان‘ پنڈی‘ عمرکوٹ، لیہ: دل کا دورہ پڑنے، گرمی سے پولنگ افسر اور 4 ووٹر جاں بحق

فیصل آباد/ گگو منڈی/ خانیوال/عمر کوٹ (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نمائندہ خصوصی) این اے 188 اور این اے 177 راولپنڈی گگومنڈی اور عمرکوٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے پولنگ افسر اور 4 ووٹرز جاںبحق ہوگئے۔ این اے 188 لیہ میں پولنگ افسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ الیکشن کمشن کے مطابق پولنگ افسر طاہر رضا گورنمنٹ مڈل سکول شاہ نواز میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ طاہر رضا کی وفات کی وجہ سے پولنگ کا عمل لگ بھگ ایک گھنٹہ رکا رہا۔ رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر کے حلقہ این اے 177 میں دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ووٹر کی ارشد کے نام سے شناخت کی گئی۔ عمرکوٹ ضلع کے قومی اسمبلی کے پولنگ سٹیشن مرید خاصخیلی پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ستر سالہ شخص حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔ عمرکوٹ میں مولچند کولہی ووٹ دینے کے بعد پولنگ سٹیشن سے باہر نکل رہے تھے انہیں دل کا دورہ پڑگیا، ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں مولچند دم توڑ گئے۔ مزید براں راولپنڈی میں صادق آباد سٹیڈیم روڈ پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈال کر نکلنے والے شہری شہری ریاض کو دل کا دورہ پڑا، ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ چک نمبر 257۔ ای۔ بی کا رہائشی 75سالہ محمد علی ڈوگر دن ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ سٹیشن پہنچا اور لائن میں کھڑا تھا کہ اچانک گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے اٹھا کر گھر لے جایا جا رہا تھا کہ وہ بے ہوشی کی حالت میں ہی جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثناء احمد نگر کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ڈیوٹی پر موجود فوجی جوان اچانک شدید گرمی اور حبس سے بے ہوش ہوکر گر گیا۔ فیصل آباد میں ڈیرہ قائم سائیں قبرستان کے قریب ٹینکی والے سکول میں واقع پولنگ سٹیشن میں بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر 55سالہ مسز شابیلہ کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق گرمی اور کام کے بوجھ کی وجہ سے خاتون اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ علاوہ ازیں ہجویری ٹاو¿ن میں واقع مسلم گرلز ہائی سکول ملت روڈ نورپور کے پولنگ سٹیشن میں حبس اور گرمی کے باعث الیکشن ڈیوٹی پر مامور 45سالہ خالد یٰسین چکر کھا کر بے ہوش ہو گئی۔
جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن