شہباز شریف 8 بجنے سے 10 منٹ پہلے پولنگ سٹیشن پہنچے، سلمان شہباز کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالا
لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف صبح آٹھ بجنے سے دس منٹ پہلے ووٹ ڈالنے کے لئے ماڈل ٹاﺅن کے پولنگ سٹیشن گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول پہنچے۔ سلمان شہباز بھی ان کے ساتھ تھے۔ شہباز شریف نے میڈیا کے ارکان سے حال احوال پوچھا اور کہا کہ دعا کریں کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ انشاءاللہ جیت کر پاکستان کی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔ نواز شریف اور مریم بیٹی نیب عدالت کے متنازعہ فیصلے کے باوجود بھابی کلثوم نواز کو بیماری کی حالت میں چھوڑ کر عوام کی خاطر آئے ہیں تاکہ ووٹ کو عزت دو کی تحریک کو کامیاب بنائیں۔ شہباز شریف نے اپنے بیٹے سلمان شہباز کے ساتھ عام لوگوں کی طرح لائن میں لگ کر ووٹ ڈالا۔ پولنگ سٹیشن پر آمد پر مسلم لیگ ن کے حامیوں نے شیر آیا شیر آیا۔ نواز شریف، شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔
شہباز شریف