• news

ہمارا آر ٹی ایس درست کام کر رہا ہے: نادرا رزلٹ تاخیر کی وجہ نتائج شفٹ کرتے سسٹم کا بیٹھ جانا ہے: ذرائع الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ نادرا کا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم مکمل طور پر ٹھیک کام کر رہا ہے۔ ترجمان نادرا نے کہا کہ اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا اپلیکشن کے ذریعے الیکشن 2018ء کے نتائج ڈی آر اور پریذائیڈنگ افسر نتائج بھیج رہے ہیں۔ ترجمان نادرا نے کہا کہ نتائج آٹو میٹکلی الیکشن کمشن کو پہنچ رہے ہیں ۔ انتخابی نتائج میں تاخیر کی وجہ سے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم رزلٹ کو مینجمنٹ سسٹم میں شفٹ کرنا ہے۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق 95 ہزار پولنگ سٹیشن کے رزلٹ آر او کی جانب سے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم میں آئے، نتائج کو آر ٹی ایس میں شفٹ کرنے کے دوران سسٹم بیٹھ گیا۔ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم گزشتہ حکومت میں برطانوی کمپنی سے لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن