ٹرن اوور بہتر رہا، خواتین کا ووٹ کیلئے نکلنا اچھا شگو ن ہے: خواجہ آصف
سیالکوٹ (نامہ نگار) سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میں نے سوائے ایک جگہ کے تمام علاقوں میں بھرپور کمپین کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹرن اوور بہت بہتر رہا ہے اور خصوصاً خواتین بہت بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی کیلئے نکلی ہیں جو ایک اچھا شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن انتخابات ہمارے لئے سود مند ہے۔ جب ان سے پولنگ کے انعقاد کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ہم نے اور ورکروں نے بھرپور محنت کی ہے اب اس کا رزلٹ اللہ اور عوام کے سپرد ہے۔