• news

سکیورٹی خدشات: یوسف رضا گیلانی کو گھر میں محدود کر د یا گیا

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سکیورٹی انتظامیہ نے شدید سکیورٹی خدشات کے باعث سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی پولنگ ڈے پر سرگرمیاں معطل کروا دیں اور انہیں گھر میں ہی محدود کر دیا گیا تاہم سید یوسف رضا کے اصرار پر پولنگ کا وقت ختم ہونے سے کچھ دیر قبل انہیں سخت سکیورٹی میں حامد پور کنورہ لیجایا گیا جہاں سابق وزیراعظم نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے سنگین سکیورٹی تھریٹس رپورٹ ہوئے جس پر سکیورٹی اداروں نے گیلانی ہاؤس ملتان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی اور سابق وزیراعظم کو گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا تاہم شام کو سکیورٹی افسران نے اپنی نگرانی میں انکا ووٹ کاسٹ کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن