• news

شجاع آباد‘ نتائج نہ دینے پر مشتعل لیگی کارکنوں کا آر او آفس کا گھیرا ؤ

شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) ریٹرننگ آفیسر نے ن لیگ کے تمام امیدواروں کے رزلٹ روک لئے جبکہ فارم 45 پر نتائج دینے کی بجائے سادہ کاغذ پر رزلٹ دئیے گئے پولنگ ایجنٹس کو بھی باہر نکال دیا گیا آخری اطلاعات کے مطابق نتائج نہ دینے پر 3 سے 4 ہزار افراد نے آر او آفس کا گھیراؤ کر لیا اور ار او آفس کا گیٹ توڑنے کی بھی کوشش کی مستقل کارکنوں کو قائدین نے ٹھنڈا کیا جاوید شاہ‘ رانا اعجاز نون اور طاہر شبیر آر او آفس میں رزلٹ لینے کے لئے موجود تھے 80 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار جاوید شاہ 23 ہزار ووٹ لے کر سب سے آگے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن