جھنگ: تین نابینا بھائیوں نے بھی اپنے ووٹ کا سٹ کئے
جھنگ(نامہ نگار) روشن اور خوشحال پاکستان کا خواب دیکھنے والے بینائی سے محروم تین سگے بھائیوں نے بھی وطن کی خاطر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جھنگ کے حلقہ پی پی 128کے رہائشی تین سگے بھائی فرہاد نذیر ،محمد اقبال اور محمد طارق بینائی سے محروم ہیں گھر سے نکل کر پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائی سکول گلمالہ تک ووٹ کاسٹ کرنے گئے اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تینوں بھائیوں نے گائیڈ کی مدد سے بیلٹ پیپرز پر مہریں لگائیں۔