• news

اسلام آباد این اے 54 میں زمینوں سے راستہ دینے کے عوض 50خاندانوں سے شیر پر مہر لگانے کا حلف لیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) شیر پر مہر لگاﺅ تو راستہ ملے گااسلام آباد کے حلقہ این اے 54میں چالیس سے پچاس گھرانوں کو راستہ دیکر ایک تحریر ی معاہدے کے بعدشیر پر مہر لگانے کا حلف لے لیا گیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے فرنٹ مین توقیر شاہ کے بھائی تنویر شاہ کی طرف سے سینکڑوں ووٹرز کو راستہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا کر ووٹ کی پرچی لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے سنگ جانی کے علاقہ میں سینکڑوں ووٹرز کی حامل آبادی کوراستہ دیا جاناتھاجوکہ تنویر شاہ کی زمینوں سے گزر کر جانا تھا،جس پر گزشتہ رات ایک معاہدہ طے پایا کہ انجم عقیل کو ووٹ دینے کی شرط پر راستہ فراہم کیا جائے گاسادہ لوح شہریوںنے جھانسہ میں آکر ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا اور یوں سینکڑوں آبادی والے حلقہ نے راستہ پر بلیک میل ہو کر راستہ کے عوض ووٹ کی پرچی بیچ ڈالی۔

ای پیپر-دی نیشن