• news

شجاع آباد:دس سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے ہلاک، ملزم کا سسر گرفتار

شجاع آباد + سکندرآباد (خبرنگار + نامہ نگار) سکندرآباد میں دس سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا، پولیس نے ملز م کے سسر کو گرفتارکرکے کاروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق سکندرآباد رحمان ٹاون کے رہائشی بشیر نے بتایااس نے تین ماہ قبل اپنی دس سالہ بیٹی رضیہ کو سکندرآباد کے عطائی ڈ اکٹر بیدار شاہ کے دا ماد اعظم جوکہ ملتان کارہائشی ہے چھ ہزار روپے ماہوار پر گھر کے کام کاج کے لیے رکھوایا بشیر کی بیٹی رضیہ تین ماہ سے عطائی ڈاکٹر بیدار شاہ کے داماد کے گھر کام کرتی رہی بشیر احمدنے الزام لگایا کہ گزشتہ رات بیدارشاہ نے مجھے فون پربتایاکہ تمہاری لڑکی مرچکی ہے اسے لے جائو میںجب ملتان پہنچا بچی کو دیکھا تو بچی کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے بچی کو بڑی بے درری سے مارا گیا مجھے بیدار شاہ کے کہ تمہاری بچی بخار سے جاںبحق ہوئی اہل علاقہ نے پولیس کو فون کیا پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا پولیس کا کہنا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقیت کا سامنے آئے گی ہم نے ملزم کے سسر بیدار شاہ کو گرفتارکرلیا ہے دوسری طرف تشدد سے جاںبحق بچی کے والد نے اعلیٰ احکام سے اپیل کرتے کہا میری بچی کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن