• news

شام : داعش کے خود کش حملے، دھماکے، 94اہلکاروں سمیت 221افراد ہلاک، متعدد زخمی

دمشق(آن لائن)شام کے شمال جنوبی کے مختلف علاقوں میں داعش کے خودکش دھماکوں اور حملوں میں 94 اہلکاروں سمیت221 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شامی مبصرگروپ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے سرکاری فوج کے زیرکنٹرول شہر سویدا کو نشانہ بناتے ہوئے پرہجوم علاقوں میں یکے بعد دیگرے خودکش حملے کیے،خودکش حملہ آوروں نے خود کو عوام میں پہنچ کر دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔ سرکاری نیوزایجنسی صنعا کا کہنا ہے کہ سویدا کے قریبی ضلع میں دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو مارکیٹس میں پہنچ کر اڑایا جب کہ دو خودکش حملہ آوروں کو پھٹنے سے قبل ہی گولیاں مارکرہلاک کردیا گیا،داعش نے تحریری بیان کے ذریعے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سویدا شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ شہر کی مجموعی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سویدا اور قرب وجوار میں داعش اور سرکاری افواج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے جب کہ شامی فوج کو روسی فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔داعش نے دعوی کیا ہے زیادہ تر حملے سکیورٹی پوسٹوں پر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے لڑائی کے دوران داعش کے30 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ سویرا کے علاقے میںداعش کے حملہ آوروں نے 3 دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔ اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے تباہ کن حملوں کی مذمت کی ہے۔ ادھر روسی طیاروں نے درہ میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بم باری کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن