ٹرمپ اور یورپین کمشن تجارتی تنازعہ حل کرنے پرمتفق
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ٹرمپ اور یورپین کمشن تجارتی کشیدگی کم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں یورپین کمشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ یورپ کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کیلئے کام کریں گے تاکہ امریکی اور یورپی باشندے فائدہ حاصل کر سکیں اس کے علاوہ یورپ نے امریکی سویا بین خریدنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔