ضلع چارسدہ میں بھی ووٹنگ پرامن ماحول میں مکمل
چارسدہ (صباح نیوز )صوبہ بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع چارسدہ میں بھی 2018 کے عام انتخابات پرامن ماحول میں مکمل ہوگئے۔ چند معمولی واقعات کے علاوہ کسی جگہ کوئی بڑا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا،اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے حلقہ این اے 24 اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے حلقہ این اے 23 میں اپنے اپنے ووٹ ڈالے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔