نیلم میں وزیراعظم انفراسٹرکچر پروگرام لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیموں میں بندربانٹ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا: غلام محی الدین
شاردہ (آئی این پی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوسی دودھنیال کے صدر غلام محی الدین میر نے کہاہے کہ نیلم میں وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام / لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیموں میں بند ربانٹ کرکے قومی خزانے کوبھاری نقصان دیا گیا۔واٹر ٹینک خشک جگہوں پر بناکر پائپوں کو ریڑیوں کی طرح تقسیم کیاگیا،لیگی حکومت نے سکھی فائونڈیشن کی تعمیر کردہ دیواریں مرمت کرکے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچایا گیا۔ چیف سیکرٹری نیلم ویلی ہونیوالی کرپشن کا احتساب کروائیں ۔ نیلم میں وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ غیرموزوں جگہوں پر دیواریں اور جالے لگاکر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیاہے ۔ نیلم ویلی میں وزیراعظم انفراسٹرکچرپروگرام اور لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی فنڈز میں ہونیوالی کرپشن کانوٹس لیکر قومی کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرائی جائے۔