امریکہ و چین تعلقات کی اساس ایک چین پالیسی ہے: کینگ شوانگ
بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکہ کو متنبہہ کرتے مطالبہ کیا امریکہ متعلقہ اداروں کو ایک چین پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرے، چین و امریکہ تعلقات کا استحکام کی بنیاد ایک چین پالیسی ہے،چین کو امید ہے کہ امریکہ ایک چین پالیسی پر عمل کرے گا۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے امریکہ کو متنبہ کرتے کہا امریکہ ایک چین پالیسی پر عملدرآمد کرے ۔ چین اور امریکہ کے سیاسی،اقتصادی اور معاشی تعلقات کی اساس ایک چین پالیسی ہے۔ چین کو امید ہے کہ امریکہ ایک چین پالیسی پر عمل پیرا ہو گا۔ تائیوان بارے ایک سوال کا جواب دیتے کہا کہ امریکہ اپنے اداروں پر بھی یہ بات واضح کرے کہ تائیوان چین ہے اور تمام ادارے اسی پر عمل کریں۔